طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11 بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
اڑان کے 25 منٹ بعد پرواز سوات کے قریب تھی کہ پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی، جس کے بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ طیارے کو اسلام آباد واپس لے آیا تھا۔
بعد اذاں لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی۔
پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد 1بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
اسلام آباد ائیر پورٹ پر انجینئرز نے طیارے کا نقص دور کردیا، بعد ازاں پرواز بی اے 260 جمعے کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہو گئی۔
Comments are closed.