بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فنکشنل لیگ کے رہنما زاہد شاہ کی برادری سمیت PPP میں شمولیت

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار زاہد شاہ اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

سکھر میں منعقدہ تقریب میں سردار زاہد شاہ نے برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار زاہد شاہ کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کے لیے کرتے ہیں، اسے کاروبار نہیں بنایا کھلاڑی نے جھوٹ بولا اور اس کے کھیل میں ہم پھنس گئے۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ 1200 والی یوریا کھاد کی بوری آج 3000 میں بھی نہیں مل رہی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بنیادی طور پر ملک کو مضبوط کیا، جبکہ موجودہ حکمرانوں نے کمزور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.