بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اہل کراچی کی بے مثال جدوجہد قابل تحسین ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اہل کراچی کی بے مثال جدوجہد قابل تحسین ہے۔

سراج الحق نے کراچی میں جماعت اسلامی اور سندھ حکومت سے معاہدے کے بعد منعقدہ ورکرز کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سندھ حکومت اپنے معاہدے کی پاسداری کرے گی، اس حوالے سے کراچی کے شہریوں کی بے مثال جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمران جماعتوں نے کرپشن اور جہالت میں اضافہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا، حکومت اور اپوزیشن دونوں نے مل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.