بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فنکشنل لیگ بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے بعد فنکشنل لیگ بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی ہے۔

فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ وفاقی حکومت کے خلاف کھل کر بات کر سکتے ہیں۔

سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی دیا تھا، عمران خان کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو وہ کیا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.