جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

فنکاروں کیلئے آرٹس کونسل میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

فنکاروں کیلئے کراچی آرٹس کونسل میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ فنکار، ادیب، لکھاری بہت اہم ہیں، ان کیلئے آرٹس کونسل میں ویکسیشن سینٹر بنایا ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ جب تک ستر فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین نہیں لگتی فائدہ نہیں ہوگا، ویکسین سب کو لگنی ہے، یہ انسانیت کی خدمت ہے،ہم چاہتے ہیں ہر فرد تک پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد کے لیے سہولت ہے وہ ویکسین لگوا رہے ہیں، ٹیکے لگنے بعد یہ بیماری مہلک نہیں ہوگی، یہ پالیسی وفاقی حکومت کی طرف سے آتی ہے۔

حکومت پاکستان نے چین کی کین سائنو بائیولوجکس انکارپوریشن کی تیار کردہ سنگل ڈوز کین سائنو بائیو ویکسین کی ساٹھ ہزار خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دے دیا۔

صوبائی وزیر صحت  نے کہا کہ ویکسین کے بعد اگر کسی کو وائرس لگا تو اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، ویکسین کے بعد وائرس مہلک نہیں ہوگا، لاہور میں وبا پھیل رہی ہے وہاں یو کے کا اسٹرین تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں وائرس کی شرح میں کمی ہے اس لیے ٹیسٹ کم کر دیے، ہماری کوشش ہے کہ کسی کا حق نہ مارا جائے، جس کو خطرے کا زیادہ اندیشہ ہو پہلے اسے تحفظ فرائم کیا جائے۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتالوں کو بھی اجازت دی ہے کہ وہ بھی ویکسینیشن سینٹر کھولیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چین سے براہ راست ویکسینز خرید سکیں، کوشش کریں گے کہ جن علاقوں میں کیسز ہیں وہاں لاک ڈاؤن کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.