وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے سیلاب متاثرین کے فنڈز میں ہیکنگ سے متعلق خبریں اینگلنگ کی کوشش ہے، جہاں اے ٹی ایم لوگ استعمال کرتے ہیں بینک اکاؤنٹس ہوتے ہیں وہاں یہ بینکنگ سسٹم کے اشوز ہیں۔
شازیہ مری سے پریس کانفرنس کے دوران سیلاب متاثرین کی رقم میں ہیکنگ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی نے اینگلنگ کی کوشش کی ہے، بھول جاتے ہیں یہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینگلنگ کرکے سوشل پروٹیکشن پروگرام کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے، اس سے پروگرام کی کریڈیبیلٹی پر سوالات اٹھانے کی ناکام کوشش ہوتی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ سائبر کے اشوز ہوتے ہیں، یہ اشو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ریلیٹڈ نہیں، بینکنگ سے ریلیٹڈ ہوتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ چھ کیسز ہیں لیکن ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
Comments are closed.