فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک گرافک آرٹسٹ پرسیول لُوگ نامی شخص نے فاسٹ فوڈ سینٹرز سے کھانوں کے ساتھ بچوں کو تحفے میں ملنے والے 20 ہزار سے زائد کھلونے جمع کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرسیول لُوگ 5 سال کی عمر سے یہ کام انجام دے رہے ہیں۔
انھوں نے معروف برانڈز کے برگر اور فاسٹ فوڈ کھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کے عوض تحفے میں ملنے والے کھلونوں کو بھی جمع کرتے گئے۔
کھلونے جمع کرنے کا عالمی اعزاز تو 2014 سے ان کے پاس ہے، لیکن اب کی تعداد 20 ہزار سے بھی زائد ہوچکی ہے جبکہ ان کی عمر اب 50 سال سے زائد ہوچکی ہے۔
پرسیول لُوگ نے اپنے اس شوق کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک کھلونا ویسے ہی کہانی نویس ہے جو کہ آپ کو اس وقت کی یاد دلاتا ہے جس وقت میں آپ نے اسے خریدا ہو اور ان کے ساتھ جو واقعات منسلک ہوں۔
پرسیول لُوگ کا گھر تین منزلہ ہے اور اس گھر کے ایک کمرے کو انھوں نے کھلونوں سے بھر کر رکھا ہوا ہے جیسا کہ اس تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
وہ اب بھی ان کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں جس کا وہ اعتراف بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انھیں آج بھی ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے۔
Comments are closed.