فلپائنز میں ایک کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 230 کو ریسکیو کرلیا گیا۔
’لیڈی میری جوائے 3‘ نامی کشتی زمبوانگا سے جزیدہ جولو جا رہی تھی جب بدھ کی رات اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کے بعد مسافروں نے جان بچانے کیلئے کشتی سے چھلانگ لگائی۔
ریسکیو رضاکاروں، کوسٹ گارڈ اہلکاروں اور مچھیروں نے 195 مسافروں اور 35 رکنی عملے کو بچایا۔
کوسٹ گارڈز کی ایک کشتی نے 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 لاپتہ ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
Comments are closed.