جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فلسطین 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے۔

سکھر میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہم اللّٰہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پونے 2 ارب مسلمانوں اور 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے، ہم دیکھتے ہیں وہ ہمارے معصوم بچوں کو جلا رہے ہیں لیکن یہ کچھ نہیں کرسکے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل سے جنگ کے دوران فلسطینی بچے پوچھتے ہیں کہ اسلامی ممالک کی فوج کب آئے گی لیکن اسلامی ممالک اور اُن کی فوج نے دم تک نہیں ہلائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں نے پیغام دیا کہ ایمان مضبوط ہو تو راکٹ اور جہاز بھی ان کا کچھ نہیں کرسکتے، سوال ہے اس معرکے میں ہمارے حکمرانوں نے کیا کیا؟

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اردن نے پیشکش کی شہریت دینے کو تیار ہیں، لیکن فلسطین کے شہریوں نے اسے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا کھانے کی اشیاء سے جہازوں اور ٹینکروں کا مقابلہ ہوگا، اسلامی ممالک کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے ایران اور ترکی کو کہا ہے کہ آگے بڑھو یا ہمیں راستہ دے دو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.