مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوموں کےلیے پوری پاکستانی قوم آواز اٹھا رہی ہے۔
پاکپتن کے مانیکا ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں جاوید لطیف نے کہا کہ فلسطین پر آج سے نہیں سالہا سال سے ظلم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوموں کے لیے پاکستان بھر سے پوری قوم آواز اٹھا رہی ہے۔ ہماری آواز اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جب بھی پاکستان مضبوط ہوا، فلسطین کے لوگوں کو تحفظ ملا ہے، پاکستان جب معاشی طور پر کمزور ہوا، فلسطین میں رہنے والوں پر مظالم ڈھائےگئے۔
Comments are closed.