انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار، دی کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں نے الشطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر ایک بڑا حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے اہلکار ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کر رہے ہیں، فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے شیخ عجلین محلے میں اسرائیلی آرمی پر ٹینک شکن راکٹ فائر کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان خان یونس کے ارد گرد بھی شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔
Comments are closed.