اسرائیلی فوج کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف امریکی صحافی کا ادیبوں کے مذمتی خط پر دستخط کرنا جرم بن گیا۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایوارڈ یافتہ صحافی جیزمین ہیوز سے استعفیٰ لے لیا۔ جیزمین ہیوز نے "رائٹرز اگینسٹ دی وار آن غزہ” پٹیشن پر دستخط کیے تھے۔
پٹیشن کا عنوان تھا ”اسرائیل کی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ نسل کشی ہے‘‘۔
جیزمین ہیوز نے 2015 میں امریکی اخبار کو جوائن کیا تھا، جس میں ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہوں نے کئی ایوارڈز جیت کر اپنے نام کیے تھے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے 30ویں روز بھی جاری ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایک ماہ میں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی۔ شہداء میں 4 ہزار 800 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں 7 اکتوبر سے جاری ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں میں مغربی کنارے کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے، مغربی کنارے میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2100 ہے۔
Comments are closed.