فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ایئر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کردی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے امریکی حمایت اور مدد پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن جانتے ہیں کہ ہماری فوجوں کے درمیان تعاون پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور یہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
Comments are closed.