پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی آج شام مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ایک اوراہم ملاقات ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے دوبارہ مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی چوہدری برادران سے ایک اورملاقات طے پائی۔
مولانا فضل الرحمٰن شام ساڑھے 4 بجے گلبرگ لاہور میں واقع ظہور الہٰی ہاؤس پہنچیں گے، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین ، ایم این اے حسین الہٰی اور شافع حسین بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن چند دن پہلےبھی چوہدری برادران سےملاقات کرچکے ہیں۔
Comments are closed.