اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کل (اتوار) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان جمعیت علماء اسلام (ف) اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کی کل کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کل جاتی امراء رائیونڈ میں ملیں گے۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ اور ن لیگی نائب صدر کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.