حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی نائب صدرمریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مہر النسا حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں تاہم اب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مہرانساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں، اسپتال میں ان کے سر کی سرجری کی گئی تھی جس کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا، ان کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر بتائی گئی ہے۔
مریم نواز نے مہرالنساء کی چوٹ کے باعث حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی تھی۔
Comments are closed.