اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور آفتاب احمد خان شیر پاؤ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے حالات و واقعات اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
مولانا فضل الرحمٰن اور آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے اس کا جانا ناگزیر ہوگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن اور آفتاب شیر پاؤ نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن اتحاد کو فعال رکھا جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.