وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔
میدیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے 31 جنوری استعفے دینے کا کہا تھا لیکن نوٹس ملیاں، ککھ نہ ہلیا، اب سینیٹ الیکشن کےلیے تیاریاں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تاریخی یوٹرن لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی مرکزی قیادت مولانا فضل الرحمٰن، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات سے واضح ہوگیا ہے کہ ان کے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوگئے ہیں۔
فردوس اعوان نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی سینیٹ میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ سیٹیں حاصل کرلیں گے۔
Comments are closed.