پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ فسطائی حکومت نے کارکنان پر بدترین تشدد کیا۔
کامونکی میں نمائندہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ گلو بٹوں نے بھی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سابق وزیر تعلیم نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ حماد اظہر کی آنکھ پر شیل لگا ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
Comments are closed.