سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم پی ٹی آئی حکومت کے وزیر قانون کے طور پر آپ کو ذمے داری لینی چاہیے، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تمام معاملہ آپ نے ہی کھڑا کیا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کہا الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ایشن ریفرنس کرلے، فروغ نسیم، آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔
Comments are closed.