وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں نیشنل ایمیونائزیشن ڈرائیو کا آغاز کردیا گیا ہے، این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں بیک وقت مہم کا آغاز کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں، وفاقی وزیر فواد چوہدری، معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی چینی کمرشل منسٹر کونسلرزی گوشیانگ تھے۔
تقریب میں اسد عمر کی جانب سے ہیلتھ کئیر ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، بے شک انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کو داؤ پر لگایا۔
اسد عمر نے کہا کہ بحران کے دوران مسلسل معاونت پر اسد عمر نے چینی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور این سی او سی ٹیم اور صوبائی اتھارٹیز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
این سی او سی کے مطابق ابتدائی طور پر مختلف اسپتالوں کے کورونا ڈپارٹمنٹس سے نمائندگان کو ویکسین لگائی گئی، پمز اسپتال آئیسولیشن وارڈ کی چارج نرس رضوانہ یاسمین کی ویکسین کی گئی، ڈی ایچ او اسلام آباد آفس کے سرویلنس آفیسر جاوید اقبال بھی ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہیں۔
جاوید اقبال پہلا کورونا کیس رپورٹ ہونے سے اب تک سرویلنس ٹیم کا حصہ رہے، شفا اسپتال پتھالوجی ڈپارٹمنٹ کے فہد محمود بھی کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہیں۔
فہد محمود شفا انٹرنیشنل اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ ٹیم کا حصہ رہے، فہد محمود کی جانب سے شفا اسپتال کے تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کی نمائندگی کی گئی۔
Comments are closed.