سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے تھپڑ مارا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میں نے جس پر تشدد کیا یا بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کسی اور کے گھر کی ہے جس نے چوری کے معاملے پر مجھےثالثی کے لیے بلایا تھا، ویڈیو اپلوڈ کرنے والے کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک کریمنل گینگ ہے جو لوگوں کے گھروں میں کام کرتا ہے، یہ گینگ جب پکڑا جاتا ہے تو پھر کسی نہ کسی طرح سے بلیک میل کرتا ہے۔
Comments are closed.