فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران فردوس عاشق نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ گرمی برداشت کرنے کا حوصلہ نہ ہو تو ایسی خواتین کو فیلڈ میں نہیں آنا چاہیے، فردوس عاشق نے پروٹوکول نہ ملنے پر غصہ ہونے کے تاثر کی تردید کردی۔
فردوس عاشق اعوان نے ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی سے متعلق بھی بریف کیا۔
وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انتظامیہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی پر عمل کروائے۔
Comments are closed.