جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست مسترد کر دیے۔

جسٹس عدنان چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کر لی تھی۔

الیکشن ٹربیونل نے فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی بحال کر دیے تھے۔

مخالف امیدوار ایم کیو ایم رہنما حسان صابر نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

 اعتراض کنندہ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا، جب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسے منظور ہوں گے؟

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.