منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

فرخ حبیب کا حکومتی اتحاد پر عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کا الزام

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے پی ڈی ایم پر عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کرنے کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ 6 گھنٹے پی ڈی ایم کرپٹ نظام کے بینیفیشری سر جوڑے بیٹھے رہے اور عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کرتے رہے۔

حکومت نے عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر آباد میں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، اس کے باوجودہ سابق وزیراعظم سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.