قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے متاثرین کو فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیب آفس لاہور بلوا لیا۔
بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کے خلاف کیس کے معاملے میں گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نیب کی ٹیم کے پاس شکایات لے کر پہنچے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بکنگ کی جاتی رہی جبکہ قبضہ ملا نہ رقوم واپس ہوئیں اور مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ میں فرحت شہزادی کی ملکیت ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی۔
Comments are closed.