وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
Comments are closed.