پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

فرحت شہزادی کے بچوں کا نام PCL سے نکالنے کی اپیل، بینچ کی سماعت سے معذرت

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے انٹرا کورٹ دائر کی گئی اپیل کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے اپیل کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

فرحت شہزادی کے بچوں کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ دیا ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.