خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کا نام بگاڑنے کے الزام پر رہنما مسلم لیگ (ن) عطاءاللّٰہ تارڑ کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔
فرحت شہزادی کی طرف سے نوٹس میں عطا تارڑ کو معافی کے لیے 7 روز کا وقت دیا گیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے پچھلے نوٹس کے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے نام بگاڑا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عطا تارڑ فرحت شہزادی کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، عطا تارڑ کے عمل سے فرحت شہزادی کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیاجائے گا۔
Comments are closed.