فرانس نے فلسطینیوں کے لیے امداد روکنے کی مخالفت کر دی۔
فرانس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرانس اسرائیل میں پُر تشدد کارروائیوں کے ردِ عمل میں فلسطینیوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے والی امداد کی معطلی کے حق میں نہیں ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کو فرانس کی مخالفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اسپین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا مؤقف واضح ہے، فلسطین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
Comments are closed.