فرانس کے شمال مغربی علاقے کونڈے سر سارتھے کی جیل میں چاقو سے مسلح قیدی نے خاتون گارڈ سمیت دو گارڈز کو یرغمال بنا لیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق یرغمال بنانے کی کارروائی میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد قیدی نے یرغمالی خاتون گارڈ کو چھوڑ دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ قیدی اقدام قتل اور زیادتی کے جرائم میں لمبی قید کی سزا کاٹ رہا ہے، قیدی کے سزا میں کمی کے ساتھ دیگر مطالبات ہیں۔
فرانسیسی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ قیدی سے بات چیت کی جارہی ہے۔
Comments are closed.