فرانس میں شدید گرمی اور بارشوں کی کمی کے نتیجے میں خشک سالی میں اضافہ ہو رہا ہے، 88 محکمے خشک سالی سے متاثر ہیں اور پانی کے استعمال میں پابندیوں کے تابع ہیں۔
ماہرین کے مطابق سال کے اس حصے میں جو کہ بارش کے برسنے کا موسم ہوتا ہے، ایسے میں اس قسم کی خشک سالی غیر معمولی رجحان ہے اور امکان ہے کہ یہ صورتحال برقرار رہے گی۔
کوٹس ڈی آرمور سے Var (وار) تک، اور موصلے (Moselle) سے لیکر آؤود (Aude) تک کے علاقے میں واقع 88 ڈیپارٹمنٹس کے پریفیکچرز (کمشنر ی) کی طرف سے خشک سالی کے الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ان میں سے، Pays de la Loire اور Poitou-Charentes کا علاقہ خاص طور پر متاثر ہوا ہے اور Isère کے کئی علاقوں کو بھی زیادہ سے زیادہ الرٹ لیول پر رکھا گیا ہے، لیکن اس وقت تقریباً پورا فرانس اس صورتحال کی وجہ سے تشویش کا شکار ہے۔
سب سے پریشان کن صورتحال دارالحکومت پیرس اور گردونواح کے علاقوں میں واٹر سپلائی کے ذریعے دیا جانے والا پانی زیادہ تر ری سائیکل کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے صاف کر کے فراہم کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب شہری پینے کے لیے بازاروں سے بوتلوں میں بند پانی خریدنے پر مجبور ہیں اور اس مہنگائی میں پینے کے پانی کا اضافی خرچہ بھی برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
Comments are closed.