بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانسیسی صدر کا فلسطین اور اسرائیل مذاکرات بحال کرنے پر زور

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپد سے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بحال کریں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یائر لاپد سے کہا کہ طویل عرصے سے منقطع ہونے والے عمل کو دوبارہ شروع کر کے آپ تاریخی شخصیت بن سکتے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں فلسطین کے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کے گیس ذخائر کو حزب اللّٰہ کی جانب سے خطرات سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے نگران وزیراعظم بننے کے بعد یائر لاپد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر فرانس پہنچے ہیں۔

فرانسیسی صدر اور یائر لاپد کے درمیان پچھلی ایک دہائی سے دوستی ہے کیونکہ لاپد اسرائیل کے وزیر خزانہ اور ایمانوئیل میکرون فرانس کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.