جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا کہہ دیا

فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کے پیغام کی تصدیق کردی۔

فرانسیسی سفارتخانے کے حکام کے مطابق ہم نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو حفاظتی نوٹ بھیجا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی شہریوں کو نوٹ حالیہ صورتحال پر بھیجا گیا۔

حکام کے مطابق فرانسیسی شہریوں کو وقتی طور پر حفاظتی اقدام کیلئے پاکستان چھوڑنے کا کہا ہے۔

سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ کھلارہےگا، سفارتخانہ کورونا کےباعث محدود اسٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے۔

حکام کے مطابق محدود اسٹاف کے باوجود سفارتخانہ پوری طرح سے آپریشنل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.