ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باوجود بھی فینز قومی کرکٹرز کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور فخر زمان، شاہنواز دھانی اور افتخار احمد کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی کے دوران فینز کی بڑی تعداد بس کے پاس موجود رہی۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہاتھ لہرا کر فینز کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سنسنی خیز اور ایکشن سے بھر پور فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.