پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے فاطمہ جناح ہاسٹل سے خواتین کو بے دخلی کے نوٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پی پی رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ وزارت ہاﺅسنگ نے ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔
انھوں نے کہا کہ وزارت ہاﺅسنگ ہاسٹل میں رہائش پذیر خواتین کو بے دخلی کا نوٹس فوری واپس لے۔
فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس مسئلے کو پارلیمان اور دیگر تمام فورمز پر اٹھائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.