پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

فاسٹ بولر محمد علی کا ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر جذبات کا اظہار

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر محمد علی نے کہا ہے کہ سخت محنت کا پھل ہمیشہ ملتا ہے، میں نے بس محنت پر فوکس کیا۔

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں محمد علی نے ٹیسٹ ٹیم میں نام شامل ہونے پر دلی جذبات کا اظہار کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، سب سے پہلے گھر فون کر کے والدہ کو اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ سخت محنت کا پھل ہمیشہ ملتا ہے میں نے بس محنت پر فوکس کیا، مجھے یقین تھا کہ اگر محنت جاری رکھی تو ضرور موقع بھی ملے گا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ یہاں تک پہنچنے کا سفر بہت مشکل رہا، سیالکوٹ سے کرکٹ کا آغاز کیا، عامر وسیم مرحوم میرے سب سے پہلے کوچ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے،جو میرے کیریئر کا تعین کر سکتا ہے۔

محمد علی نے یہ بھی کہا کہ کوشش یہی ہو گی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اسی طرح اگر سیریز میں موقع ملا تو کروں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے پہلا قدم رکھا ہے، اس لیے کسی ٹارگٹ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ہمیشہ سے 3 فاسٹ بولرز کا فین رہا ہوں۔ شین بانڈ، شعیب اختر اور ڈیل اسٹین کو ہمیشہ دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز کا گیم کے حوالے سے انداز اور تیز رفتاری منفرد تھی، شعیب اختر مجھے جارحانہ انداز کی وجہ سے پسند تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.