جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

فاسٹ بولر احسان اللہ خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 سالہ فاسٹ بولر احسان اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر فاسٹ بولر احسان اللہ خان کے نکاح کی نجی تقریب کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں انہیں نکاح کی تقریب میں سفید رنگ کے شلوار قمیص اور سرمائی واس کورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ احسان اللہ قومی ٹیم کے موجودہ تیز ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

انہیں دسمبر 2022 میں بلے باز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان کے ساتھ، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے T20 میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا، وہ قومی ٹیم کے کم عمر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.