سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار اپنے وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔
مرکز آمد پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فاروق ستار کا استقبال کیا۔
بہادر آباد مرکز پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی سمیت دیگر اہم رہنما بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی پر تشدد، کارکنان، خواتین کی گرفتاریوں پر آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ایم کیو ایم احتجاج کا نیا پلان بنائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے تمام اراکین اسمبلی، سینیٹرز، شعبہ جات کے ذمے دار ، ٹاؤن انچارجز کو طلب کرلیا، اندرون سندھ تمام زونز کے اجلاس بھی ایم کیو ایم نے طلب کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ بھی احتجاج پھیلانے، اہم شاہراہیں بلاک کرنے پر مشاورت کی جائے گی۔
Comments are closed.