پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

فارن فنڈنگ کیس: نیب ٹیم نوٹس کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچ گئی

فارن فنڈنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نوٹس کی تعمیل کرانے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی۔

نیب کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی معطلی میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

عمران خان کے سیکیورٹی اسٹاف نے نیب کی ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.