وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارن فنڈنگ کیس میں آج کی رپورٹ نے اکبر ایس بابر کے دعوؤں کو اڑا کر رکھ دیا، الیکشن کمیشن میں آئندہ سماعت میں کچھ سامنے نہیں آنے والا۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں فارن فنڈنگ کی موجودگی کا احاطہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحت پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی کی فنڈنگ کی تحقیقات کی لیے کمیٹی بنی۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں کب کہاں سے کتنے پیسے آئے سب موجود ہے، الیکشن کمیشن میں آئندہ سماعت میں کچھ سامنے نہیں آنے والا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18 میں سے 4 اکاؤنٹس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، 31 کروڑ میں سے 15 کروڑ کی رقم ہم نے پارٹی کے سینٹرل اکاؤنٹ سے ٹرانسفر کی تھی۔
Comments are closed.