نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق فائزر ویکسین کی کھیپ وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہے۔
دوسری جانب عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز آج ایک روز کیلئے بند کیے گئے ہیں، عید کے دوسرے دن سینٹرز میں ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ فعال ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
Comments are closed.