بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فائرنگ، بھتہ مانگنے کا الزام ، چوہدری نعیم رضا کیخلاف مقدمہ درج

گجرات میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ چوہدری نعیم رضا اور اس کے 6 ساتھیوں پر فائرنگ اور بھتہ مانگنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، چوہدری نعیم رضا نے 10 فروری تک عبوری ضمانت کروا لی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ ککرالی والی میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی پراپرٹی ڈیلر نے الزام لگایا ہے کہ کوٹلہ ارب علی خان میں بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے گھر پر فائرنگ کی۔

مدعی کاکہنا ہے کہ چوہدری نعیم پہلے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کر چکا ہے، ملزمان مزید 5 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب چوہدری نعیم رضا کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا علم نہیں ہے، انہوں نے ایڈیشنل جج کھاریاں سے 10 فروری تک عبوری ضمانت کروالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.