الیکشن کمیشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کی درخواست مسترد کردی۔
اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق پہلے بھی فیصلے دے چکے ہیں، تمام ریکارڈ کا اجلاس کے دوران ہی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کو 15 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری فنانس پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ چار ملازمین کے اکاؤنٹس استعمال کیے۔
Comments are closed.