موسم کی مسلسل خرابی کے باعث غیرملکی کوہ پیماؤں نےسرمائی مہم جوئی ختم کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہ پیما بیس کیمپ سے اسکردو روانہ ہوگئے ہیں، کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں 50سے زائد بین الاقوامی کوہ پیماؤں نےحصہ لیا۔
مہم جوئی میں شامل کوہ پیماؤں کا تعلق 18 ممالک سے تھا۔
خیال رہے کہ 10 رکنی نیپالی ٹیم نے 16 جنوری کو کے ٹو سر کیاتھا، دو ماہ طویل مہم جوئی کے دوران 3 کوہ پیما جاں بحق اور 3 لاپتہ ہوئے۔
لاپتہ کوہ پیماؤں میں پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ بھی شامل ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.