اومان کے سلطان حیثم بن طارق نے اومانی شہریوں کے غیر ملکیوں سے شادی کرنے کیلئے حکومتی اجازت نامے کی شرط ختم کر دی۔
شاہی فرمان میں اومان کے شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی کے متعلق 7 نکات ہیں۔
نئے حکم نامے کے مطابق سلطنتِ اومان میں شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادی کی قانونی دستاویزات متعلقہ قوانین اور شاہی احکامات کے تحت تیار کی جائیں گی۔
اگر اومانی شہری بیرون ملک کسی غیر ملکی سے شادی کرے تو انہیں متعلقہ ملک کے حکام کی تصدیق کے بعد اومان کی وزارت خارجہ سے بھی تصدیق کروانا ہوگی۔
Comments are closed.