hookup lynchburg va st louis hookups reddit farm girl hookup hookup Longmeadow hookup Monmouth Junction NJ office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیرقانونی طریقے سے عازمین حج کی رجسٹریشن ہونے لگی، وزارت مذہبی امور کا انتباہ

رواں سال حج کی خواہش رکھنے والے عازمین کی غیر قانونی رجسٹریشن ہونے لگی، جس کے بارے میں وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو متنبہ کردیا۔ 

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غیرقانونی طریقے سے عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، بعض پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور کچھ شخصیات لوگوں سے رقوم لے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ عمل سراسر غلط اور غیر قانونی ہے، ایسے تمام افراد اور کمپنیاں اس غیرقانونی عمل سے باز رہیں۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ ابھی تک کسی بھی ٹور آپریٹر کو حج درخواستیں وصول کرنے کی اجازت نہیں۔

بیان میں متنبہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ اور رقم کسی بھی فرد یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کروائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.