بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں، مفتی تقی عثمانی

کراچی: ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سودی نظام کو جاری رکھنے کے لیے بینکوں کے عدالتِ عظمی سے رجوع کرنے پر غیرت مند مسلمان سودی بینکوں کا بائیکاٹ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایک بار پھر اسٹیٹ بینک اور چار بینکوں نے سودی نظام کو جاری رکھنے اور تین اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو کھٹائی میں ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے

انہوں نے کہا کہ سودی نظام کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو پانچ سال کی طویل مہلت دی گئی تھی۔

You might also like

Comments are closed.