بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

9 فیصد گھرانوں کے کسی فرد کے پاس بیرون ملک ملازمت موجود، سروے

ملک کے صرف 9 فیصد گھرانے ایسے ہیں جن کے گھر کا کوئی نہ کوئی فرد بیرون ملک کام کرتا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 91 فیصد پاکستانی گھرانے ایسے ہیں جن کے گھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت نہیں کرتا۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے افراد کس ملک میں ہوتے ہیں؟

اس کے جواب میں 43 فیصد گھرانوں نے دبئی، 33 فیصد نے سعودی عرب، 5 فیصد نے آسٹریلیا اور 3 فیصد نے قطر کا بتایا۔ 

اسی طرح 2 فیصد نے برطانیہ، 2 فیصد نے امریکا اور ایک فیصد نے کینیڈا جبکہ ایک فیصد سے کم گھرانوں نے ملائیشیا اور جرمنی کا بتایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.