غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں11 سالہ بچی سیلہ بھی شہید ہو گئی۔
ننھی بچی نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھ کر اپنی آپ بیتی بیان کی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اسے پڑھنے والے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
سیلہ نے لکھا تھا کہ آج ہفتہ ہے، 23 دسمبر 2023، میں آج صبح ساڑھے7 بجے اٹھی، اپنا بستر صاف کیا، ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا۔
کمسن بچی نے مزید لکھا کہ پھر میں نے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلا، ہمیں بہت مزا آیا، پھر ہم نے دوپہر کا کھانا ساتھ مل کر کھایا، کھانے میں کچھ پیسٹریز اور پیزا تھے، جو بہت ذائقے دار تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلہ کے اہل خانہ بھی کرسمس سے قبل اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے تھے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کے اس حملے میں 11 سالہ سیلہ کے علاوہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی شہید ہوگئے، جن میں 8 سالہ بہن ہالہ، 6 برس کی لین اور 5 برس کا بھائی حسین شامل ہے۔
واضح رہے کہ غزہ سٹی میں اب تک اسرائیل کی وحشیانہ اور جنگی جرائم پر مبنی زمینی اور فضائی جارحیت کے نتیجے میں 20 ہزار 674 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔
Comments are closed.